جموں

بھارت ہمسایہ ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، دیویندر سنگھ بہل

جموں 16دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندرسنگھ بہل نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اورہندو انتہاپسندتنظیم آر ایس ایس کی تربیت یافتہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام اوربھارت میں اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے بلکہ وہ ہمسائیہ ممالک میں بھی دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہیں۔
دیویندرسنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ملک میں بھارت کی جانب سے تخر یبی کارروائیوں کے ناقابل تردید شواہدموجود ہیں اور ان شواہد کو اقوام متحدہ کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر اور اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کئے تھے لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پر ان شواہد کی روشنی میں تادیبی کارروائی کرے۔ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ ان شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ کارروائیاں پاکستان میں اس لئے کررہا ہے تاکہ پاکستان کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز کو عالمی سطح پر بلند نہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے ۔ حریت رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مباحثہ کے دوران اپنے خطاب میں اقوام متحدہ پر زور دیا تھاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے ذریعے حل کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اہم کرادار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button