جموں

ریاسی میں شیوکھوری کے کیبل کار منصوبے کے خلاف احتجاجی دھرنا

download (1)جموں06نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شیو کھوری کے مجوزہ کیبل کار منصوبے کے خلاف مقامی لوگوں نے جموں کے علاقے ریاسی میں رانسو کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگ نعرے لگاتے ہوئے مجوزہ کیبل کار منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جو ان کے مطابق علاقے کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پونیوالوں اور پالکیوالوں کی روزی روٹی بری طرح متاثر ہوگی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے رہنما جگل کشور نے کہا کہ قصبے کے لیے جو ماسٹر پلان تجویز کیا گیا ہے وہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ یہ مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا اور اس لیے عوام کی ضروریات کے مطابق ایک نظرثانی شدہ منصوبہ متعارف کرایا جانا چاہیے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک متعلقہ حکام ان کے مطالبات نہیں مانتے احتجاج جاری رکھاجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button