کٹھوعہ:سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

accident-1579762022-1581751198جموں یکم دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کی شب ضلع کے علاقے بنی میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں گاڑی پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دو زخمیوں کو بچا لیا گیا اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کٹھوعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: