مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 

protest

سرینگر 19 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی باشندوں نے علاقے میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بدنام نہ کریں اور شہریوں کاقتل بند کریں۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں غیر مقامی مزدوروں سمیت کم از کم 12 شہری مارے گئے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کاقتل کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہوسکتی ہے کیونکہ بھارتی ایجنسیوں نے ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button