مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرے، احسن اونتو

جموں 20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے زیر حراست چیئرمین محمداحسن اونتو نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
محمد احسن اونتو نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک فوجی کیمپ کے باہر حال ہی میں دو شہریوں سریندر کمار اور کمل کمار کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے کہ بھارت کس بہیمانہ طریقے سے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
احسن اونتو نے نشاندہی کی کہ رواں برس کے دوران مختلف تھانوں میں 948 ایف آئی آر درج کی گئیں جن کے تحت حریت رہنماﺅں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں، مذہبی علماءاور پی ایچ ڈی سکالرز سمیت سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 281 افراد صرف کوٹ بھلوال جیل میں بند تھے اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 جون 2022 سے 17 دسمبر تک 182 کشمیریوں کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر جموں کی جیلوں سے نئی دہلی، ہریانہ، گوا، اتر پردیش اور راجستھان کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
احسن اونتو نے عالمی انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button