بیانات

کشمیری اپنے شہداء کے عظیم مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں،محمود ساغر

اسلام آباد 21دسمبر ( کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )کی طرف سے جماعت اسلامی اور آزادی پسند قائد شہیدسید علی گیلانی کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن کشمیری کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز کر دیا ہے اور انہوںنے گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے علاقے جونجھ مرگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ محمود احمد ساغر نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اورانکی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button