بھارت

اترپردیش،علامہ اقبال کی نظم ”لب پہ آتی ہے دعامیری” پڑھانے پر اسکول پرنسپل معطل، مقدمہ درج

بریلی 23دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک سرکاری اسکول میں طلباء کی طرف سے علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری ”پڑھنے پرسکول کی پرنسپل کو معطل کر دیاگیا ہے ۔ پولیس نے ہندوتوا تنظیموں کی شکایت پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بریلی کے ایک سرکاری سکول میں صبح کی اسمبلی میں علامہ اقبال کی مشہور نظم ”لب پر آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” نظم پڑھتے ہوئے بچوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پرنسپل کو معطل کردیاگیا ہے ۔ اس ویڈیو میں بچوں کو میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر ہندووادی تنظیموں نے سخت اعتراض کیاہے۔ یہ ویڈیو فرید پور کے محلہ پاڑہ میں واقع کملا نہرو پری سیکنڈری اسکول کی ہے ،جس میں کئی درجن بچوں کو نظم پڑھتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔وشوا ہندو پریشد اوردیگر ہندو انتہاپسند تنظیموں اسکول میں اس نظم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پرنسپل ناہید صدیقی اور شکشا متر وزیر الدین کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ماحول خراب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ہندوتوا تنظیم کی شکایت پر سکول پرنسپل کو معطل کردیاگیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے افسر ونے کمار نے سکول پرنسپل کی معطلی اور شکشا متر کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔پولیس نے کہاہے کہ یہ دعا سرکاری اسکولوں کے روزانہ کے شیڈول کا حصہ نہیں ہے اور اس کا تعلق ایک خاص مذہب سے ہے لہذا ہندوتوا تنظیم کی شکایت پر سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button