بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت 4ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

a0b6ed51-bdc0-45d5-ad0d-38c611e3f7b6نئی دلی 13ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر خالد کو فروری2020کو شمال مشرقی دلی میں پیش آنے والے مسلم کش فسادات کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’یو اے پی اے “ کے تحت قید کیا گیا ہے ۔ انہوںنے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے جس پر منگل کے روز سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔جسٹس انیر و دھابوس اور بیلاایم ترویدی کی دو رکنی بنچ نے کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی سماعت کی ضرور ت ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس پرشانت کمار مشرا نے 9اگست کو عمر خالد کی عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ قبل ازیں دہلی ہائیکورٹ عمر خالد کی درخواست ضمانت مسرد کر چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button