مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
فوجیوں نے بڈگام کے علاقے موہن پورہ پکرپورہ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے جس کیوجہ سے علاقے کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔