مقبوضہ جموں و کشمیر

راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ سیمینار میں کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت

WhatsApp Image 2022-02-10 at 4.05.42 PMراولپنڈی 10فروری( کے ایم ایس)
شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جموں و کشمیر کی حریت پسند تنظیموں کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی ۤآزاد کشمیر عبدالرشید ترابی سیمینار کے مہمان خصوصی تھے ۔ سیمینار کے مقررین نے بابائے حریت سید علی گیلانی ،تحریک حریت کے قائد شہید محمد اشرف صحرائی ، کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشیخ تجمل الاسلام ، جموں و کشمیر پیر پنجال موومنٹ کے بانی قاضی عبدالواحد اور کمانڈر ناصرالسلام سمیت تمام شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔عبدالرشید ترابی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم سے نہتے کشمیری عوام کو نجات دلانے کیلئے ہر فورم پر اپنی صلاحیتوں کو بروکار لائیں اور شہدائے کشمیر کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔سیمینار سے حریت رہنمائوں مشتاق بٹ ، خواجہ ایاز، قاضی عمران،عبدالمجید میر،ڈاکٹر اسلم، سردار جاوید، سید گلشن ، حافظ فہد، تراب بٹ، خالد شبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے آخر پر شہداء کی بلندی درجات اور بھارتی جیلوں سے کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button