مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بھارتی فورسز نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

 

سرینگر08 اکتو بر(کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج شام سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاجس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض پولیس اہلکاروںنے نوجوان کو سرینگر کے علاقے نٹی پورہ میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔بھارتی فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے گزشتہ شام جنوبی ضلع اسلام آباد میں منگہال پل پرنہتے شہری پرویز احمد کو اسکی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button