مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:مسرت عالم ، حریت فورم نے کل (جمعہ) ہڑتال کی کال دیدی

00سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں چار شہریوں کے حالیہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل (جمعہ) مقبوضہ علاقے میںمکمل ہڑتال کی کا ل دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں مقبوضہ علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے چار شہریوں کی کل نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں اور شہریوںکے وحشیانہ قتل کے خلاف پرامن مظاہرے کریں ۔ انہوںنے لوگوں یہ اپیل بھی کی کہ وہ سرینگر میں شہید الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے گھروں جبکہ ضلع رام بن کے علاقے بانیہال میں شہید عامر احمد کے گھر کی طرف مارچ کریں۔انہوںنے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوںنے سرینگر میں چار بے گناہ شہریوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا ۔
دریں اثناءحریت فورم نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں روزانہ جعلی مقابلوں، گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، تشدد اور تذلیل کا شکار ہیں۔ بیان میں کہا حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے بیگناہ شہریوں کے اہلخانہ پر جو سانحہ گزار ہے وہ انتہائی اذیت ناک ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس نے شہید الطاف احمد کے بڑے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد کو محض اس وجہ سے وحشیانہ طریقے سے گھسیٹ کر مارا پیٹا کہ وہ اپنے پیارے کی میت کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button