مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا تنظیم اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی شخصیات کے انتقال پراظہار تعزیت

سرینگر03ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی شخصیات کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انتقال کرنے والوں میںگاڑی یار زینہ کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی کارکن محمد یعقوب وکیل ، تنظیم کے حلقہ زونی مر کے صدر خواجہ غلام محمد بٹ کی والدہ اور میرواعظ منزل کے دفتری عملے کے رکن لال بازار سرینگر کے شکیل احمد راتھر کے والد نسبتی خواجہ عبدالرزاق شامل ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں تنظیم نے قیادت باالخصوص گزشتہ تین سال سے اپنے گھر میں نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیااور مرحومین کے لئے مغفرت وجنت نشینی اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button