تازہ ترین

مودی حکومت کی مقبوضہ جموں وکشمیرکوبھارتی رنگ میں رنگنے کی ایک اورمذموم کوشش

سرینگر12اگست (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی ایک اور مذموم کوشش کے تحت 15اگست کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی جھنڈے لہرانے کا حکم جاری کیا ۔
قابض انتظامیہ نے آج جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں کہاہے کہ تمام سرکاری عمارتوں بشمول یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں، بلدیات کے دفاتر، تحصیلوں، بلاکوں، پنچایتوں، پٹوار خانوںاوردیگر سرکاری عمارتوں پر 15اگست کوبھارت کے جھنڈے لہرائے جائیں۔تمام انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کاکہاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: