بھارت

چھتیس گڑھ:بھارتی فورسزکے ہاتھوں 10 قبائلی ہلاک

رائے پور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ کے سینئر رہنما بالکرشنا سمیت کم سے کم 10 قبائلیوں کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ان قبائلی ارکان کو ضلع گریابند کے جنگل کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔ سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈوز، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈاوردیگر نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن رائے پور سے 180کلومیٹر دور واقع علاقے میں سرکردہ نکسل علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیاگیا ۔رواں سال اب تک چھتیس گڑھ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 241نکسل علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button