مقبوضہ جموں و کشمیر

ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا مقبوضہ کشمیر میں جوشی مٹھ جیسی قدرتی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں: محبوبہ مفتی

 

سرینگر 17جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یاتریوں کی تعداد کو محدود نہ کرنے اور سڑکوں کو توسیع دینے پر مودی حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرامرناتھ اور وشنو دیوی یاتراکو محدود نہ کیاگیا تو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ جیسی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے دھنس رہا ہے۔
محبوبہ نے متعددٹویٹس میں کہاکہ جوشی مٹھ صرف ماحولیاتی تباہی کا نکتہ آغاز ہے جبکہ ریاست جموں و کشمیرمیں امرناتھ اور ویشنو دیوی یاترا کے دوران بڑی تعداد میں ہندو یاتریوں کی آمد کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کا قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہوگااوروہاں بھی کوئی قدرتی آفات آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی تعداد کو محدود نہ کرنے اور ان مقامات تک سڑکوں کاجال بچھانے میں بھارت کی سراسر لاپرواہی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ میں زمین بیٹھ جانے سے ہونے والی تباہی بھارتی حکومت کے لیے چشم کشا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ "افسوس کی بات ہے کہ جوشی مٹھ کے دھنسنے سے بھی مودی حکومت کو خواب غفلت سے نہیں جگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کاکوئی وژن نہیں ہے اور وہ اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے صرف فرقہ وارانہ منافرت کو بھڑکا رہی ہے ۔جوشی مٹھ بدری ناتھ اور ہیم کنڈ صاحب جیسے مشہور سیاحتی مقامات کا مرکزی دروازہ اور بین الاقوامی اسکیئنگ مقام ہے جہاں قدرتی ماحول تباہ ہونے کی وجہ سے زمین نے دھنسناشروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button