مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک بھارت مذاکرات تک تنازعہ کشمیر موجودرہے گا:فاروق عبداللہ

نئی دہلی18جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا اور کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کشمیر کاکوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔یہ کتاب”A Life In The Shadows : A Memoir”را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے لکھی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ نہ صرف تنازعہ کشمیر بلکہ کشیدگی بھی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ بھارت اپنے ہمسایہ ملک سے بات نہیں کرتا اور کوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button