کشمیری تارکین وطن

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

برسلز18جنوری(کے ایم ایس)
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ اسد مجید کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کا اہتمام بلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کیاتھا۔ اسد مجید سیکریٹری خارجہ کے طورپر تقرری سے قبل یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر تھے اور اس وقت بیلجیئم کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے اسد مجید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علی رضا سید نے پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے ڈاکٹر اسد مجید کو ایک شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے سبکدوش ہونے والے سفیر اسد مجید کی سفارتی جدوجہد کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کریں گے۔سیکرٹری خارجہ نے مسئلہ کشمیرکو یورپ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button