گاﺅ کدل قتل عام کے متاثرہ خاندان ایک طویل عرصے گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم
قتل عام کے لرزہ خیز واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہیں،رپورٹ
اسلام آباد 21 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گاﺅ کدل قتل عام کے متاثرہ خاندان 33 برس کا ایک طویل عرصہ گزر جانے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے اہلکاروں نے 1990ءمیں آج ہی کے دن سری نگر کے علاقے گاو¿ کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد افراد کو شہید جبکہ سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ یہ مظاہرہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاﺅ کدل قتل عام کی خوفناک یادیں تاحال کشمیریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں 1989 سے اب تک وحشیانہ قتل عام کے کئی لرزہ خیز واقعات رونما ہوئے جو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فوجیوںنے گزشتہ 33 برس میں96ہزار 1سو60 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بے گناہ لوگوں کے قتل کا مقصد کشمیریوں میں خوف وہشت پیدا کرنا تاکہ وہ تحریک آزادی سے کنارہ کشی اختیار کر لیں تاہم بھارت بے انتہاچیرہ دستیوں کے باوجود انکے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںمسلمانوںکو اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے انکے قتل کی سفاکانہ مہم تیز کر دی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مقبوضہ علاقے میںگاو¿ کدل جیسے مزید قتل عام کرانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس نے علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی تمام ترسفاکیوں ، ہتھکنڈوں اور حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
رپورٹ میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں اور مجرم بھارتی فوجی افسروں و اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میںلانے کیلئے کردار ادا کریں۔