کانگریس پارٹی مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی،رائل گاندھی
جموں 23جنوری(کے ایم ایس)
کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریگی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جموں کے ستواری چوک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کشمیریوں کی اور انکی ریاستی حیثیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے کانگریس پارٹی اپنی پوری طاقت استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی یاترا کے دوران مقبوضہ علاقے کے عوام سے بات کی اور انہوں سے ان کے مسائل کے بارے میں معلوم کیا ۔راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیریوں نے انہیں بتایا کہ قابض حکام ان کی بات نہیں سن رہے ہیں اورمقبوضہ علاقے سے بیرونی لوگوں کو تجارت کی اجازت ہے اور کشمیری عوام بے بسی سے انہیں دیکھ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو آئین کی دفعہ 370منسوخ کر کے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی ۔