گرفتار

بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر 25جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں 4کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ نوجوانوں کو جموں کے علاقے ناروال میں حالیہ دھماکے کے سلسلے میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔
ادھر بھارتی فوج اور پولیس کے اعلی افسروں نے راجوری میں نام نہاد سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورضلع کے آزادی پسند عوام خصوصا مسلمانوںکو نشانہ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کل منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات سے قبل سیکورٹی کے نام نہاداقدامات کے نام پر لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پرپابندی عائد کر دی ہے ۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکارضلع سرینگر کے تمام علاقوں اور وادی کشمیر اور جموں خطے کے دیگر قصبوں میں گاڑیوں کی تلاشیاں لے رہے ہیں اور مسافروں اور راہگیروں کی بھی جامہ تلاشیوںکا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button