گرفتار

ڈوڈہ میں منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

جموں 25مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں منشیات فروشی میں ملوث ایک پولیس اہلکارکو گرفتارکرلیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ ڈوڈہ قصبے سے منشیات کی تجارت میں ملوث ایک اسپیشل پولیس آفیسر کو گرفتار کیا گیاہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہمدان پورہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والاایس پی او جاوید احمد منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے خصوصی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے نشہ آور چیزیں برآمد ہوئیں۔ایس ایس پی نے کہاکہ ملزم اسپیشل پولیس آفیسرکے طور پرکام کر رہا ہے اور اس وقت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈوڈہ میں تعینات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس سٹیشن ڈوڈہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button