گرفتار
مقبوضہ کشمیر:ریاستی تحقیقاتی ادارے نے ایک خاتون سمیت 3شہریوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 22فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران ایک خاتون سمیت 3شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے اسلام آباد ، پلوامہ ، بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع میں گھروں پر چھاپے کے دوران ان افراد کو گرفتار کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپو ں اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔