مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیرمیں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

سرینگر 25جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے بیشتر حصوں اور جموں خطے کے ضلع ڈوڈاکی تحصیل بھدروہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر اور جموں میں برفباری اور بارش کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وادی کے بیشتر مقامات میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہے ۔سرینگر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 11، پہلگام میں 16.2 ، کوکرناگ میں 14.5، گلمرگ میں 21اور بھدرواہ میں 7سینٹی میٹر برف پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ میں 12.7ملی میٹر، جموں میں 3.3، بانہال میں 25.5، بٹوٹ میں 39.8، کٹرا میں 21.2 اور کٹھوعہ میں 15.8ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button