بھارت
سکھ رہنماﺅں کی مودی کے درورہ امریکہ پر تنقید
واشنگٹن:سکھ رہنماﺅں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتاز سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون نے نیویارک میں مودی کے خطاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس تقریب کا انتظام کیا اور اسکے لیے فنڈز فراہم کیے وہ ہندوتوا نظریے کے حامی ہیں۔ انہوں نے مودی پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں رہ رہے اپنے حامیوں کو واپس بھارت لے جائیں کیونکہ ہندوتوا کے ماننے والے یہ بھارتی نژاد لوگ امریکی آئین کے وفادار نہیں ہیں لہذا انہیں یہاں سے چلے جانا چاہیے۔