گرفتار

بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں سے 11افراد گرفتار کرلئے

جموں 28جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں کم از کم گیارہ شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افرادکو ضلع کے علاقے ارنیا میں اہم تنصیبات کی تصاویر کھینچنے کے الزام پر گرفتارکیاگیا۔پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی فوجیوں نے سرحد سے متصل ارنیا بیلٹ سے 11مزدوروں کو گرفتارکیاہے جو مبینہ طور پر علاقے میں کچھ اہم تنصیبات کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ انہیںگرفتارکرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button