گرفتار
ڈوڈہ :سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پر ایک کشمیر ی لڑکا گرفتار
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ڈوڈہ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ایک کشمیری لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر ‘قابل اعتراض’ پوسٹ شیئر کرنے پر مذکورہ کشمیری لڑکے خلاف شکایت موصول ہونے پر اسکے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس نے لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کشمیری لڑکے کو گرفتار کرنے کے بعد پرنسپل مجسٹریٹ جووینائل جسٹس بورڈ ڈوڈہ کے سامنے پیش کیاگیا۔