گرفتار

کچھ افراد کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر شائع کرنے پرجموں میں اخبار کامالک گرفتار

Untitled-design-12-1024x600جموں :  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے جموں کی ایک کاروباری شخصیت اور دو اخبارات کے مالک ترون بہل کو آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں کچھ ا فراد کی سیکورٹی واپس لینے سے متعلق خفیہ دستاویز کو عام کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترون بہل کو 10جولائی بدھ کو جموں شہر کے چنی ہمت علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر مبینہ طور پرایسے 57افراد کی فہرست شائع کرنے کا الزام ہے جن میں کچھ صحافی، سیاستدان اور ریٹائرڈ پولیس افسران شامل ہیںجن کی سیکورٹی حال ہی میں قابض انتظامیہ نے واپس لی تھی۔قابض حکام نے بتایا کہ خفیہ دستاویزکو بہل کے ذریعے چلائے جانے والے وٹس ایپ گروپ دی شری ٹائمز اور دی ڈیلی آسمان میں شائع کیا گیا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں میڈیا اور وٹس ایپ گروپ کے منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں جس سے قومی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہو۔ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ ہم لیک کے ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے جموں میں بہل کی جائیدادوں پر چھاپوں کے دوران ڈیوٹی مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں کچھ الیکٹرانک آلات اور دستاویزات ضبط کیے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button