کشمیری تارکین وطن

برسلز : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا

برسلز4 فروری (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کیطرف سے کل” یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میںایک مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔
کے سی ای یو نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پروگرام کا اہتمام شام 4 بجے یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں سینٹرل سٹیشن کے سامنے یورپی اسکوائر پر کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کے علاوہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر بھارتی مظالم کے حوالے س بھی ایک فلم دکھائی جائے گی۔
کے سی ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے بیان مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیر کے بہادر لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
علی رضا سید نے کہا کہ ہم تنازعہ کشمیر کے مناسب حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی بھارتی سفاکانہ قبضے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button