تہاڑ جیل:حملے کے بعد انجینئر رشید جیل کی دوسری بیرک منتقل
نئی دلی:
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کو حال ہی میں جیل میں حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کی دوسری بیرک میں منتقل کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید2019سے تہاڑ جیل میں قیدہیں اور رواںسال اگست میں جیل میں قید پیشہ ورمجرموں نے ان پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا ۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انجینئر رشید کو تہاڑ جیل کی سب سے پرانی بیرک نمبر ایک میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔عوامی اتحاد پارٹی نے جیل میں حملے کے بعدسکیورٹی خدشات کے پیش نظر انجینئر رشید کی بیرک کی تبدیلی کی تصدیق کی ہے ۔
واضح رہے کہ انجینئر رشید 2024کے بھارتی پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔








