خصوصی دن

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کاز کے لیے بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ

عالمی برادری سےکشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

سرینگر04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کا ہر برس 5 فروری کو ”یوم یکجہتی“ کشمیر منانا کشمیر کاز کے بارے میں اسکی مستقل پالیسی اورغیر متزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی اُس وقت تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنماو¿ں فریدہ بہن جی ، فردوس احمد شاہ، محمد یوسف نقاش، غلام نبی وار، محمد یاسین عطائی، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر ہمیشہ مو¿ثر طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
دریں اثنا معروف کشمیری صحافی فہد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ بھارتی پولیس نے انہیں گزشتہ برس 4فروری کو پلوامہ کے ایک تھانے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔فہد شاہ کو کچھ جعلی مقابلوں کے متاثرہ خاندانوں کا موقف شائع کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو بھارتی پولیس کے موقف سے متصادم تھا۔ وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند ہیں۔
آج ضلع پونچھ کے علاقے کیرنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگرحریت رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، شیخ یعقوب، شمیم شال اور الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ ایک سیمینار میں مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دی گئی ہے۔ مقررین میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، سینیٹر ڈیوڈ شوبرج، سینیٹر ڈاکٹر مہرین فاروقی، سابق سینیٹر اور انسانی حقوق کے کارکنLee Rhiannon اور آسٹریلین فیڈریشن آف اسلامک کونسل کے صدر ڈاکٹر رتیب شامل تھے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button