یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مصر میں پاکستان کے سفیر

05kd egiptقاہرہ06فروری(کے ایم ایس )
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے عنوان سے سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں دانشوروں، صحافیوں، سفارت کاروں، طلبہ اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔مصری دانشوروں اور تعلیمی اداروں کی نمائندگی کرنے والے مقررین نے کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکو یکطرفہ اقدامات سے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے فسطائی، کشمیر دشمن اور مسلم دشمن اقدامات کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سنگین انسانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس پر عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ مقررین میں سے ایک نے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقبال اور کشمیر پر اپنی نظم سنائی اور برسر جدوجہدکشمیریوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت پر مقررین اور دیگر شرکاکو خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب میں کشمیر پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر بھارت کے غیر قانونی قبضے میں کشمیریوں کی حالت زار کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے والی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button