”پناہ گزینوں کا عالمی دن“: بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا
اسلام آباد: بھارت نے1947ءسے اب تک 35 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔ آج پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 78 سالوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مسلسل بھارتی قبضے نے لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے باہر ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور انہیں آزا د جموںوکشمیر ، پاکستان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا اوردیگر ممالک میں پناہ لینا پڑی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے 1947 میں مسلم اکثریتی جموں و کشمیر پر غیر قانونی طو پر قبضہ جمالیا ،یوں مسئلہ کشمیر نے جنم لیا۔ بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے اب تک 4لاکھ50ہزار سے زائد کشمیری شہید کیے ہیں جبکہ بھارتی مظالم کی وجہ سے35 لاکھ سے زائد کشمیری ہجرت پر مجبور ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت اپنے ہندوتوا نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور علاقے کو مکمل طور پر ہندو توا کے رنگ میں رنگنے پر تلی ہوئی ہے۔







