گرفتار

نئی دلی:کشمیریوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کیخلاف احتجا ج کرنے پر محبوبہ مفتی گرفتار

Fobyy8WXsAAH4Voنئی دلی 08 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں بھارتی پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے محبوبہ مفتی کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوںکو تجاوزات ہٹانے کی نام نہاد مہم کے نام پر بے گھر کرنے کی جاری مہم کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے پی ڈی پی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیاہے ۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں نئی دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیری عوام کو دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ راج ہے اور وادی کشمیر کی صورتحال جنگ سے تباہ حال افغانستان سے بھی بدتر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button