مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، سونم وانگچک

Sonam

لہہ :ممتاز ماہر تعلیم اورماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو صنعت کاروں اور کان کن کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک لداخ کے جمہوری ، آئینی اور سیاسی حقوق کی بحالی اور انتخابت کے دوران علاقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے گزشتہ دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لداخ کے عوام میں قابض انتظامیہ کے خلاف مایوسی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدے جھوٹے تھے اور انہیں دھوکہ دیاگیا ہے ۔سونم وانگچک نے لداخ کے عوام کی شکایات اور انہیں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے ایک جامع معاہدے کی ضرور ت پر زوردیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مودی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو صنعت کاروں اور کان کن کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button