مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر13 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاجس سے جمعرات سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نیوچاما میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ کپواڑہ میں نصف شب کے بعد مشترکہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔