مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی

 

00سرینگر13فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو مختلف بہانوں سے ان کی زمینوں اورجائیدادوں سے بے دخل کرنے سمیت نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ظالمانہ قدامات کے خلاف کل یعنی بدھ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ زمینوں پر قبضے کی مودی کی پالیسی کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ان کے مسلم کردار کو مٹانے کے علاوہ علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی واضح کوشش ہے۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد واتفاق کو فروغ دیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کو ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اپنے وطن کو چھیننے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہ دیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قبل از اسلام ہندو تہذیب کو زندہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہدف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد حکمرانوں کے ہندوتوا ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، کشمیری عوام کا ہے اور وہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے بھارتی اقدام کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس پورے عمل کا مقصد کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھیننا اور انہیں اپنے ہی وطن میں ایک چھوٹی سی اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یوسف نقاش اور عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر کے ہم کسی صورت میں اپنے بنیادی حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔محمد یوسف نقاش اور عبدالصمد انقلابی نے لوگوں سے ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا۔متحدہ جہاد کونسل نے بھی مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کو ان کے زمینوں سے محروم کرنے کی بھارتی سازشوں کی مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button