مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :4اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری

سرینگر13فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 4اضلاع میں برفانی تودے گرنے کاالرٹ جاری کیا ہے۔
ادارے نے گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کاالرٹ جاری کیا ہے۔ان علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوردیگر لوگوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button