مقبوضہ جموں و کشمیر

 بھارتی فوج کی 43 سالہ خاتون افسر نے خودکشی کرلی

 

pune

پونے 13 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کی ریاست مہاراشٹرکے شہر پونے میں بھارتی فوج کی ایک 43 سالہ خاتون افسر نے خود کو پھانسی پر لٹکاکر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل رینک کی خاتون افسر نے پونے میں ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول کے احاطے میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خودکشی کر لی۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب عملہ آج صبح اپنی افسر کوچائے پیش کرنے کے لئے گیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ وہ اپنے گلے میں دوپٹے کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ادارے میں ٹریننگ کے لیے آئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر پولیس نمرتا پاٹل نے کہا کہ ہم نے موت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button