مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے تنقیدی آوازوں کے خلاف بدترین کارروائی ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر 15فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دلی اورممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے ناقدین کے خلاف بدترین کارروائی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی بی سی کے دفتر پر چھاپے کی وجہ بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت سچائی سامنے لانے والوں کے خلاف وحشیانہ انتقامی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، چاہے وہ اپوزیشن لیڈر ہوں، میڈیا، کارکن یا کوئی اور۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں سچائی سامنے لانے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے تحت محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی”انڈیا : دی مودی کوئسچن ”کے عنوان سے دو حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم کے چند ہفتوں بعد کی گئی ہے ۔ ڈاکو منٹری میں گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جو اس وقت کے وزیر اعلی تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button