مقبوضہ جموں و کشمیر

الموسوی کی نوپور شرما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کی

سرینگر 10 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پیدا کی جارہی افسوسناک صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے ایک انتہائی اہم عہدیدار کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز بیان سے پوری امت مسلمہ کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بی جے پی عہدیدارکے گستاخانہ بیان کے خلاف بڈگام میں مظاہرہ کیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button