بیانات

بی جے پی حکومت نے ایک منظم منصوبے کے تحت اقلیتی طلباءکے وظائف بند کیے ، پیس پارٹی


پرتاپ گڑھ08دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ایک منظم منصوبے کے تحت اقلیتی طلباءکے پری میڑک تعلیم کیلئے وظائف بند کر کے ان کی تعلیم کی راہ میں رخنہ پیدا کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایوب سرجن نے ایک بیان میںکہا کہ وظائف بند ہونے سے جہاں لاکھوں طلباءمتاثر ہونگے وہیں انکے سامنے آگے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید دشواری ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی اقلیتی وزارت نے اچانک ایک سرکولر جاری کرکے پر میٹرک تعلیم حاصل کر رہے اقلیتی طلباءکے وظائف بند کرنے کا اعلان کیا جس نے طلباءکو حیرت زدہ کر دیا۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہاکہ وضائف بند ہونے کے سبب طلباءخاص طور پر مسلم طلباءکو تعلیمی میدان میں دشواری پیش آئے گی جو مالی طور پر انتہائی کمزور ہیں۔ انہوں نے وظائف فوری طور پر بحا ل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button