بھارت

بھارت :” این آئی اے “نے گوتم نولکھا سے سیکورٹی کے عوض ایک کروڑ سے زائد کی رقم طلب کر لی

GautamNavlakhaPTI_vb_07نئی دہلی : بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انسانی حقوق کے معروف کارکن گوتم نولکھا سے گھر میں نظربندی کے دوران ان کی سیکورٹی کے اخراجات کے طور پر 1 کروڑ 64لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے اس حوالے سے بھارتی سپریم میں ایک عرضی دائر کر دی ہے ۔ نولکھا کے وکیل نتیا رام کرشنن نے این آئی کے مطابلے کو ”بھتہ خوری“ قرار دیتے ہوئے عدالت سے اسے مسترد کرنے کی درخواست کی ہے ۔

سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ این آئی اے کی درخواست کا فیصلہ اپریل میں ہونے والی سماعت میں کیا جائے گا ۔نولکھا کو اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر جنوری 2018 میں پونے کے قریب بھیما کوریگا گاو¿ں میں ایک کنونشن کے دوران مراٹھی اور دلت گروپوں کے درمیان تشدد کو منظم کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔ انہیں خرابی صحت کی بنا پر نومبر 2022 میں جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button