بھارت

بھارت:”بی بی سی“ کے دفاتر پرانکم ٹیکس کے چھاپے 60گھنٹوں بعد ختم

نئی دلی17فروری ( کے ایم ایس )بھارت میں برٹس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سلسلہ ساٹھ گھنٹوں بعد اختتام کو پہنچا۔
محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار بی بی سی ملازمین سے مالیاتی ڈاٹے کی انٹری اپنے ساتھ لے گئے اور الیکٹرانک ڈاٹا کی کلوننگ کی۔ نئی دلی اور ممبئی میں بی بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کا آغا منگل کے روزساڑھے گیارہ بجے دن ہوا تھا جبکہ اسکا اختتام جمعرات کو رات دس بجے کے بعد عمل میں آیا۔
ٹیکس حکام نے بی بی سی ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کیے اوردستاویزات قبضے میں لے لیں۔
بی بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی انکم ٹیکس حکام دلی اور ممبئی میں ہمارے دفاتر سے چلے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ملازمین نے ایک طویل وقت کا سوالات کا سامنا کیا اور انہیں رات کو بھی ٹھہر جانے کیلئے کہا گیا تھا۔ بیان میں کہا کہ ملازمین کا تحفظ اور انکی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کا عمل جاری رکھیں گے اور ہم بھارت کے علاوہ دیگر علاقوں میں اپنے سامعین اور ناظرین کی خدمت کرنے کے عہد کے پابند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button