بھارت

بھارت :آسام کے ہوٹلوں میں بنگلہ دیشی شہریوں کا داخلہ بند

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام کے ہوٹلوں اور ریستورانوں نے بنگلہ دیش سے آنے والے مہمانوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارک ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (بی وی ایچ آر اے )نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے وادی بارک کے تینوں اضلاع میں بنگلہ دیش سے آنے والے شہریوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی وی ایچ آر اے کے صدر بابل رائے نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر بھارت کے ساتھ ان کے توہین آمیز رویے کی وجہ سے ہے۔وادی بارک جس میں کاچھر، سری بھومی(سابقہ کریم گنج)اور ہیلاکنڈی کے اضلاع شامل ہیں، بنگلہ دیش کے سلہٹ علاقے کے ساتھ 129کلومیٹر طویل سرحد ی علاقہ ہیں۔ بنگلہ دیشی شہریوں پر پابندی صرف آسام تک محدود نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی گئی ہیں جہاں آل تریپورہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرز ایسوسی ایشن اور ایک مقامی ہسپتال نے بھی بنگلہ دیشیوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button