مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیریوں کو ہر لحاظ سے ناکامیوں کی طرف دھکیل رہی ہے، راہول گاندھی

سرینگر 19فروری (کے ایم ایس )آل انڈیا نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہول گاندھی گاندھی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں پارٹی رہنماﺅں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ہر لحاظ سے ناکامیوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو یہاں کے لوگوں کے خواہشات کے منانی یونین ٹیریٹری(نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام) بنایا گیا۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کشمیریوں کو جمہوری حقوق سے محروم کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں میں جاری بے دخلی اور مسماری مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت یہ سب دراصل بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button