مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں ایک نوجوان حراست کے دوران شہید
سرینگر 19اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو حراست میں شہیدکردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے عمران بشیر نامی نوجوان کو منگل کوضلع کے علاقے حرمین میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں حراست میں لیاتھاجہاں ایک دستی بم کے حملے میں دو بھارتی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوگام لے جاکر اسے ایک جعلی مقابلے یں شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کشمیری نوجوان کاقتل روز کا معمول ہے ۔