مقبوضہ جموں و کشمیر
بارش اور تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل
سرینگر 25جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر بدھ کی صبح موسلا دھار بارش کے بعد ضلع رام بن میں بعض مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد وفت معطل ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ رام بن اور بانیہال کے درمیان بعض مقامات پر پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ اور پنتھیال میں شدید بارش کی بعد تودے گر رہے ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مگرکوٹ میں ایک ٹرک اور آئل ٹینکر پر بھاری پتھر گرنے سے ایک ڈرائیور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ڈرائیورکی لاش کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے ۔