مظاہرے

مقبوضہ کشمیر : پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے

جموں 02مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے جموں شہر میں قابض حکام کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور ٹیکس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما ئوںاور کارکنوں نے رتن لال گپتا کی قیادت میں ریزیڈنسی روڈ پر پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ کیا اور قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رتن لال نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ اور غیر جمہوری اقدام قرار دیا۔این سی لیڈر بابو رامپال نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ شہری علاقوں کی 80فیصد آبادی اس ظالمانہ ٹیکس سے براہ راست متاثر ہوگی۔آج جموں و کشمیر کے عوام کو لگ رہا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہو اہے اور دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات مزیدبدتر ہو گئے ہیں۔ معاشرے کا ہر طبقہ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے بری طرح متاثرہورہا ہے۔پی ڈی پی کے کارکنوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف شہر کے علاقے پرانی منڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حال ہی میں ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل پروادی کشمیر میں اقلیتی برادری کے ارکان کے تحفظ میں ناکامی پر بی جے پی پر کڑی تنقید کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے کشمیری عوام معاشی طور پر مزید کمزورہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سنجے شرما کے قتل نے مقبوضہ علاقے میںحالات معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا۔سی پی آئی ایم کے کارکنوں نے سینئر لیڈر اوم پرکاش کی قیادت میں شہر کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ کے کالے قوانین کے نفاذ سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پراپرٹی ٹیکس منسوخ نہ کیا گیا تو پارٹی اگلے ماہ بھارتی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button