مظاہرے

بانڈی پورہ میں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ، سڑک بندکردی

11سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نوگام سونہ واری میں لوگوں نے 15 دن سے جاری پانی کے بحران کوحل کرنے میں ناکامی پرقابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد جن میں مرد اور خواتین شامل تھے ،نوگام میں جمع ہوئے اور سنگھ پور سنبل روڈ کو بند کردیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا۔مظاہرین نے کہاکہ حکام علاقے کو پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ پانی کے لئے قریبی ندیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button